جیل اور زیرحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جاسکتا: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل اور زیرحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں 75 استقبالیہ مقامات کےساتھ علی امین گنڈا پور کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کےساتھ پیدل چلتے رہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے نتیجےمیں یوسف رضاگیلانی نااہل ہو رہے تھےتو انکے خیالات کچھ یوں تھے! اب نہایت ڈھٹائی سے آئین+عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ پیروں تلےروند رہے ہیں اور محض انتخابات سےفرار کیلئے پوری بے شرمی سے سپریم کورٹ کو اسی طرح تقسیم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جیسے دو عشرے قبل انہوں نے سجادعلی شاہ کے ساتھ کیا۔

install suchtv android app on google app store