بھارت کا بلاول کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ فائل فوٹو دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے بھارت کی جانب سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے بیان کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ وزیرخارجہ کی بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے پر مبینہ دھمکی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ مقبوضہ کشمیرجی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس پر پاکستانی موقف واضح کرچکی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے منسوب دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جھوٹا بیان مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے بیانیے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیرکا حل بین الاقوامی قوانین کے تحت کرنے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے منسوب جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے پر بھارت کے لیے دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے، ریاست کے اندرونی معاملات کو رپورٹ کرتے وقت صحافتی اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ متعدد مواقعوں پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دے چکے ہیں، وزارت خارجہ جی 20 اجلاس پر پہلے ہی اپنا مؤقف دے چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store