پاکستانی صحافیوں کیخلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زائد اضافہ

پاکستانی صحافیوں کیخلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زائد اضافہ فائل فوٹو پاکستانی صحافیوں کیخلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زائد اضافہ

پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔  پاکستان میں آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.

ملک میں میڈیا پر نظر رکھنے والے والے ادارے فریڈم نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ 11 مہینے میں صحافیوں کے خلاف دھمکیوں اور حملوں کے 140 واقعات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صحافیوں پر تشدد کے 56 واقعات کے ساتھ اسلام آباد پہلے نمبر پر ہے، پنجاب میں صحافیوں پر تشدد کے 35 اور سندھ میں 23 کیسز سامنے آئے ہیں۔


رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store