یوم مزدور کے عالمی دن پر صدر اور وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔

اس موقع پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کے وقار اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے اُن کی باہمت اور بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یوم مزدو نہ صرف محنت کشوں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ معاشی ترقی میں ان کے کردار کا بھی اعتراف ہے، 

انکا مزید کہنا تھا کہ محنت کشوں کو کام کی جگہ پر خواتین کی ہراسگی، طویل اوقات کار اور خلافِ ضابطہ اور بےجا برطرفی جیسے مسائل کا سامنا ہے ، محنت کے غیر منصفانہ طریقوں کی حوصلہ شکنی کے لیے لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے، 

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے،آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اور معاونت کو سراہتی ہے جبکہ اسلام سماجی انصاف،مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دیے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں ،موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے، حکومت نے مزدوروں کی کم ازکم اجرت 17500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے کر دی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store