ملک میں عام انتخابات کا معاملہ؛ حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی میں مذاکرات

حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو رہے ہیں فائل فوٹو حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو رہے ہیں

حکمران اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ حکمران اتحاد میں مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے سعد رفیق اور وفاقی وزیر ایاز صادق ، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، سیّد نوید قمر، ایم کیو ایم کی جانب سے کشور زہرہ، محمد ابو بکر مذاکراتی عمل میں مصروف ہیں۔

حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 7 رکنی کمیٹی میں جمیعت علما اسلام کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی پی ٹی آئی کی تین رکنی مذاکراتی کمیٹی شاہ محمد قریشی کی سربراہی میں حکومت سے مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی کی کمیٹی میں فواد چودھری اور سینیٹر علی ظفر بھی شامل ہیں۔۔

حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہے ہیں۔ اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق مذاکرات کیے جارہے ہیں، جس میں حکومت اور پی ٹی آئی عام انتخابات سے متعلق اپنی اپنی تجاویز رکھیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا تھا کہ اگر سیاستدان مل بیٹھ کر کوئی حل نکال لیتے ہیں تو بہترین بصورت دیگر سپریم کورٹ پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے اپنے 14 مئی کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

install suchtv android app on google app store