عمران خان کی سہولت کاری کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے: طلال چوہدری

طلال چوہدری فائل فوٹو طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سہولت کاری کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے اورعمران خان کولانے کیلئے مخصوص قسم کے فیصلے سنائے گئے، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ، اس نے غریب کی روٹی بھی نہیں چھوڑی جبکہ میاں نوازشریف کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آڈیولیکس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں یہ آڈیو بھی ہماری مؤقف کی تائید کررہی ہے، نئے قانون کے تحت قائم بینچزکے فیصلے مانے جائیں گے۔

رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ نئے قانون کے تحت بینچ نہ بنا تو فیصلہ قبول نہیں کریں گے فیصلے آئین نہیں، ایک شخص کی مرضی سے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کومستعفی ہوجانا چاہئے، نااہلوں کواہل قرار دینے کے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store