پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آئیگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آئیگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا فائل فوٹو پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آئیگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج شام عید الفطر (شوال) کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چاند نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، سورج گرہن کے سبب پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چاند نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شوال کاچاند نظر آنےکا امکان نہیں ہے۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہو گا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر ماہرین شریک ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store