وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ بھارت جائیں گے: دفترخارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اگلے ماہ گووا جائیں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ دورۂ بھارت کے لیے ہماری تیاری جاری ہے، دورۂ بھارت پر میڈیا کی شرکت کے لیے بھی رہنمائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممبر ڈیزاسٹر اتھارٹی آج ایس سی او ممالک کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں، وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے اجلاس دہلی میں ورچوئل شرکت کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے دہلی میں ایس سی او اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سمرقند میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اجلاس میں شرکت کی، وزیر مملکت نے چین، پاکستان، ایران، روس کے افغانستان سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کابل میں سفیر عبید نظامانی نے کابل جا کر ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان میں ہونے والی پیش رفت قریب سے دیکھ رہے ہیں، سوڈان میں کم وبیش 1500 پاکستانی ہیں، سفارتخانے نے پاکستانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store