پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

علی زیدی فائل فوٹو علی زیدی

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے خلاف فراڈ کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی۔

علی زیدی کوضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 کےتحت ڈسچارج کرنےکی درخواست مسترد کردی گئی۔

علی زیدی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اس آدمی سے کبھی ملا ہی نہیں، میں اس آدمی کو جانتا نہیں ہوں، میری پاس اتنی رقم ہے ہی نہیں ایف بی آر سے میرا ریکارڈ چیک کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن کا واقعہ بتایا جا رہا ہے میں اس دن ملک میں نہیں تھا، یہ بالکل بوگس ایف آئی آر ہے، شناختی کارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ کی عمر 2013ء میں 22 سال بنتی ہے، میں نے اگر کوئی رقم لی ہے تو کوئی ریکارڈ تو ہو گا؟

تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کو 24 گھنٹوں میں پیش کیا گیا ہے۔

علی زیدی کے وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ کے خلاف جعل سازی کا کیس ہونا چاہیے، علی زیدی کو ضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کیا جائے، مدعی مقدمہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

 

install suchtv android app on google app store