اسلام آباد پولیس نے عمران خان کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دے دی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش کےلئے اسلام آباد پولیس نے اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ رمنا میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس نے اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم اسپیشل جے آئی ٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کی عملداری کیلئے کوشاں ہے، پولیس افسران کیخلاف پروپیگنڈا ایک منصوبے کا حصہ ہے، تمام مقدمات قانون کے مطابق درج ہوئے، مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔

install suchtv android app on google app store