سرکاری ملازمین کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری

حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے عید سے قبل اسی ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ فائل فوٹو حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے عید سے قبل اسی ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر سے پہلے بڑی خوشخبری سنادی۔

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اپریل کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ملاقات کی، ملاقات میں سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اسی ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وزیرخزانہ نے سیکرٹری خزانہ کوفوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

 

install suchtv android app on google app store