لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
شہری محمد جنید نے اپنے وکیل آفاق احمد کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ میں نااہل قرار دیا ہے، نااہلی کے بعد وہ جماعت کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شب سے ہٹایا جائے۔