عمران خان حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او انتقال کرگئے

عامر شہزاد فائل فوٹو عامر شہزاد

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے مقدمے کے مدعی انسپکٹر انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایچ او عامر شہزاد پی ٹی آئی چیف عمران خان پر ہونے والے حملہ کیس کے پہلے تفتیشی افسر بھی تھے۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او عامر شہزاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کے کزن کے بیان کے مطابق عامر شہزاد کو آج گھر میں سینے میں تکلیف ہوئی تھی۔

عمران خان پر حملے کے وقت عامر شہزاد ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد تعینات تھے۔

install suchtv android app on google app store