پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

زرتاج گل فائل فوٹو زرتاج گل

سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرتاج گل کو انکے حلقے کے ترقیاتی کاموں میں کمیشن لینے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا۔

اینٹی کرپشن نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (3) اسکیموں کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے زرتاج گل، ان کے خاوند ہمایوں اخوند اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو 10 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں اخوند پر ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر 10 فیصد کمیشن لینے کا الزام ہے۔

 

install suchtv android app on google app store