ترکیہ بننا ہے یا میانمار فیصلہ کرنا ہوگا: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے فیصلہ کن موڑپرکھڑے ہیں، ترکیہ بننا ہے یا میانمار فیصلہ کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں، ترکیہ کے نقش قدم پر چلیں یا میانمار بن جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرح ہر ایک کو انتخاب کرنا چاہیے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ یا پھر کرپٹ مافیہ اور فاشزم اور جنگل کے قانون کے ساتھ۔

install suchtv android app on google app store