چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق حکومتی قانون سازی اچھا اقدام ہے: حامد خان

سینیئر قانون دان حامد خان فائل فوٹو سینیئر قانون دان حامد خان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیئر قانون دان حامد خان نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق حکومتی قانون سازی درست قرار دے دی۔

حامد خان نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 191 سپریم کورٹ کے رولز اینڈ ریگولیشنز پر ایکٹ آف پارلیمنٹ بنانے کی اجازت دیتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا اور بارز کا بھی یہ مطالبہ رہا ہے، حکومتی قانون سازی سے چیف جسٹس اور سینیئر ترین ججز کے تعلقات میں بہتری آئے گی، جب سے موجودہ چیف جسٹس آئے ہیں مسلسل دیکھا جارہا ہے کہ اہم کیسز کے بینچز میں سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو شامل نہیں کیا جا رہا ہے حالانکہ یہ روایت رہی ہے کہ آئینی کیسز میں ہمیشہ سینیئر ترین ججز شامل کیے جاتے ہیں تاکہ کسی کواعتراض نہ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کر دیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھیج دیا۔

install suchtv android app on google app store