موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا حل ہے کہ بات چیت ہونی چاہیے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا حل ہے کہ بات چیت ہونی چاہیے۔ دلدل سے نکلنا ہے تو تمام سٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا ہوگا، پی ٹی آئی کے جو لوگ بات چیت کیلئے آتے ہیں، انکے پاس مینڈیٹ نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کورٹ میں سماعت پر کمنٹ کرنا مناسب تو نہیں ہے، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا حل ہے کہ بات چیت ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ کا اپنا ایک احترام ہے پاکستانی سیاست میں بہت سی چیزیں ہیں جو ختم ہونی چاہیے۔

اگر اس دلدل سے نکلنا ہے تو سب کو مل بیٹھنا چاہیے صرف سیاست دان سٹیک ہولڈر نہیں ہیں، اس ملک میں اور بھی بہت سے اسٹیک ہولڈر ہیں، پچھلے دو تین ماہ مین رابطے ہوئے ہیں ، لیکن پی ٹی آئی لوگ بغیر منڈیٹ کے آتے ہیں گپ شپ کے بعد چلے جاتے ہیں، میڈیا بھی ایہ اسٹیک ہولڈر ہے۔

اس وقت بھی اندر بحث کا آغاز ہوا کہ فیصلہ 4-3 کا ہے یا دو تین کا ہے، کوئی بھی فیصلہ آتا ہے  اور 3-2 کا سایہ رہے گا، عدالت کی کارروائی چل رہی ہے، دن بدن اس میں تمیز ختم ہو تی جا رہی ہے، عدالتی کارروائی کا احترام ہوتاہے،مناسب نہیں کوئی بات کروں، بات چیت کے پیرامیٹرز پہلے طے ہونا چاہئیں۔

میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ گفت وشنید، بات چیت ہونی چاہئے، دلدل سے نکلنا ہے تو تمام سٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا ہوگا، پی ٹی آئی کے جو لوگ بات چیت کیلئے آتے ہیں، انکے پاس مینڈیٹ نہیں۔

install suchtv android app on google app store