عمران خان کا ایجنڈا ملک اور فوج کو کمزور کرنا ہے: کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری فائل فوٹو کامران ٹیسوری

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک اور فوج کو کمزور کرنا ہے، ہم سب ملکر ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں مزار قائد پرحاضری دی۔

گورنرسندھ نے 83ویں یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وطن عزیز کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے ان گنت قربانیاں دیں۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ریاست سے نوازا جہاں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75 برس کے تجربات کی روشنی میں ملک کی تعمیروترقی کے لئے یکجا ہوکرکام کرتے ہوئےبانیان پاکستان کے افکار کے مطابق اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا ہوگا۔ یوم پاکستان ہمیں منظم ، متحد قوم بننے کا درس دیتا ہے ۔

install suchtv android app on google app store