مفت آٹا اور سستا پیٹرول سیاسی شعبدہ بازی ہے: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مفت آٹا اور سستا پیٹرول سیاسی شعبدہ بازی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا بیان جلتی پر پیٹرول کا کام کر رہا ہے اور سینکڑوں بے گناہوں کو گرفتار کر رہا ہے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں سے فراری ہے، الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی انتشار سے بچا سکتا ہے، 90 دن کے بعد نگران سیٹ اپ گھر جائے گا تو لگ پتا جائے گا انتخاب سے حکومت آئے گی تو باہر سے مدد ملے گی ورنہ مہنگائی اور قحط مزید ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آٹا مفت اور پیٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہے رمضان شروع نہیں ہوا اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 3100 روپے کا ہوگیا۔ عظیم اداروں پر پورا اعتماد ہے دفاعی اثاثے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ایوب خان کو نہ بچاسکی 13 کے ٹولے کو کیا بچائیں گی۔ زمان پارک پرکوئی احمق ہی چڑھائی گرفتاریاں کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلئے پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر سبسڈی کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ صرف غریب کا حساب اور احتساب ہو رہا ہے نہIMF کی سٹاف لیول میٹنگ ہو رہی ہے نہ دوست ملکوں سے مدد مل رہی ہے، آج کا اتحادی جماعتوں کا اجلاس انتخاب کرواتا ہے یا ملتوی کرواتا ہے یہ اسکا امتحان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ حالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں آٹے کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں اور طبلچی تک تاوان کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store