وفاقی کابینہ کا اجلاس: بجلی کے لائن لاسز کم کرنے اور بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ نے بجلی کے لائن لاسز کم کرنے اور بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 23 جنوری کے بجلی کے بریک ڈاؤن پر 18 صفات پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی، ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے رپورٹ پر تفصیلی بحث کی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں این ٹی ڈی سی، نیپرا اور پاور کنٹرول منیجمنٹ اور شفٹ انچارج ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں،کابینہ نے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنےکی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے مسلسل 3 بریک ڈاؤن ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور پاور منسٹری کو جامع پلان بنانےکی بھی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے، وزیراعظم نے سسٹم کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کرنےکی بھی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ اجلاس میں بجلی کے لائن لاسز اور بجلی چوری پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے بجلی کے لائن لاسز کم کرنے اور بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store