وزیر اعظم سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، ایم کیو ایم کے مردم شماری سے متعلق مطالبات منظور

وزیراعظم شہباز شریف سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد کی ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ کے وفد میں سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، رؤف صدیقی اور صادق افتخار بھی شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی سے کیے گئے معاہدے پر اب تک عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جبکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے یقین دہانی کرانے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں متحدہ رہنماؤں کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے آن لائن رجسٹریشن کے دنوں میں اضافے کے مطالبے کو تسلیم کیا گیا، ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے خانہ شماری جو تین روز تک ہونی ہے اس میں بھی 10 دن کے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

ملاقات میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کے صدر دروازے کے بجائے ہر فلیٹ پر م اور ش لکھنے کا مطالبہ کیا جو کہ منظور کرلیا گیا۔

سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام مطالبات پر اتفاق کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی ہے۔

install suchtv android app on google app store