توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسد عمر نے شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔

اسلام آباد میں عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہو رہے ہیں، میں اور فواد چوہدری دونوں الیکشن لڑ رہے ہیں، مناسب ہوگا کہ الیکشن کے بعد کی تاریخ دیں، آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دوں گا۔

وکیل فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا میں کوشش کروں گا کہ آئندہ سماعت پر حاضر ہوسکوں، انتخابی مہم کے لیے وقت بھی کم ملا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید سماعت28 فروری تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store