پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے، عدالتیں انصاف کریں: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ  شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے، امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری کوئی تقریر پیش کردیں جس پر میں نے مجمع کو اکسایا ہو، مجھ پر تمام مقدمات سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 26مئی کو مجھ پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 5مقدمات درج ہوئے، سیاسی نوعیت کی دفعات لگائی گئیں، جن کا مقصد ہراساں کرنا ہے، یہ چاہتے ہیں تلوارلٹکتی رہےاور سیاسی دباؤمیں پھنسےرہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف قانون اور آئین کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، تمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں، آئینی قانونی اور سیاسی جنگ جاری ہے، امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، امید ہے جج صاحب جلد کیس سنیں گےاورانصاف فراہم کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران جرائم کی شرح میں کمی آئی تھی، 2022ء میں اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی پالیسی بنائی۔

install suchtv android app on google app store