وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل

آل پارٹیز کانفرنس فائل فوٹو آل پارٹیز کانفرنس

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی، آل پارٹیز کانفرنس اب 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی دہشتگردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اے پی سی میں دہشتگردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جب کہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تحریک انصاف کو دعوت نامہ نہیں ملا: فواد چوہدری

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا۔

install suchtv android app on google app store