شیخ رشید جیل میں قید، ٹوئٹر اکاﺅنٹ فعال، عوام کیلئے پیغام جاری کر دیا

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سابق صدر آصف زرداری پر الزامات کے کیس میں اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن ان کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ تاحال فعال ہے ،شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے عوام کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید کے اکاﺅنٹ سے کہاگیاہے کہ میں آخری سانس تک لڑوں گا،پاکستان کے کوفہ میں دربان حسین ہوں یزیدی طاقتوں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کررہا ہوں،میں وہ کروں گا جو عمران خان کا فیصلہ ہوگا۔

ایک اور ٹوئٹ میں کہاگیاہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر دکھ اور رنج ہوا، اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

install suchtv android app on google app store