سابق صدر پرویز مشرف کی میت خصوصی طیارے سے آج پاکستان لائی جائے گی

پرویز مشرف فائل فوٹو پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف کی میت دبئی سے خصوصی طیارے سے آج پاکستان لائی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کردیا اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی میت راولپنڈی روانہ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت المکتوم ائیرپورٹ سے آج صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

install suchtv android app on google app store