شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

شیخ رشید احمد فائل فوٹو شیخ رشید احمد

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے مزید جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

کمرہ عدالت میں جانے سے قبل شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو پانچ مجرم آصف زرداری ، بلاول بھٹو، محسن نقوی ،شہبازشریف اوررانا ثناء مجرم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے قاتل ہوں گے اورمیں کراچی کے رستے میں مارا جاؤں گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے عدالت کو بتایا کہ رات 3 سے صبح 6 بجےتک میرے ہاتھ پاؤں اورآنکھیں باندھی رکھی تھیں جبکہ مجھے کرسیوں سے باندھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے کیونکہ میرے ہاتھوں ، پیروں پر خون لگاہے۔ میں ان سے بھیک نہیں مانگو گا بس میرے پٹیاں کرا دی جائیں۔

انہوں نے عدالت سے کہا کہ مجھے رینجرزکی سیکورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت کے حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں۔

جج نے شیخ رشید سے استفسارکیا کہ کیا کیا آپ مجھے خون دکھائیں گے ، آپکے ہاتھ پر توخون نہیں ہے، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ خون میں نے صاف کردیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے روسٹرم پرموجودگی کے دوران مزید کہا کہ کل چاردفعہ میری ریکارڈنگ کی گئی ہے میں نے عمران خان کو بیان نقل کیا تھا اور اس پرکھڑا ہوں۔

جج نےپولیس سے پوچھا کہ کیا شیخ رشید کی وائس میچنگ کرا دی گئی ہے؟ اس پرپولیس نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی استدعا کر دی۔

شیخ رشید نے عدالت سے کہا کہ ان کا ریکارڈ منگوائیں، 6 گھنٹے مجھے کہاں رکھا گیا۔ اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ پولیس کوسننے دیں پھرآپ کی سنیں گے۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، ایس ایچ او کو کس نے حکم دیا تشدد کرے۔ شیخ رشید نے بیان دیا کہ عمران خان کےپاس قتل کرنےکےشواہد ہیں اور وہ اپنے بیان کا اقرار کررہےہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن سے تفتیش میں پیشرفت کے حوالے سے پوچھا جائے شیخ رشید سے سیاسی تفتیش کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ عمران خان کی نااہلی پرآپ کدھرجائیں گے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سنتے ہوئے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

install suchtv android app on google app store