بھارت کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

بھارت نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے بھارت نے دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھجوادیا۔

رپورٹس کے مطابق مارچ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے بھارت نے دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا۔

بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کےمنتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ کا اجلاس اس سال مئی میں گووا میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے دعوت ناموں کا تاحال جواب نہیں دیا گیا، بھارت میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store