عمران خان سینیٹرز ملاقات کی اندرونی کہانی، اعظم سواتی سے متعلق نیا ٹاسک سپرد

عمران خان سینیٹرز ملاقات کی اندرونی کہانی، اعظم سواتی سے متعلق نیا ٹاسک سپرد فائل فوٹو عمران خان سینیٹرز ملاقات کی اندرونی کہانی، اعظم سواتی سے متعلق نیا ٹاسک سپرد

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت سینیئر پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے رہنماؤں کو سینیٹر اعظم سواتی کے کیس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تناظر میں اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی سینیٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، پی ٹی آئی نے سینیٹ کے فلور اور عدلیہ کے سامنے انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم حکومت آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store