اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار

راجا پرویز اشرف فائل فوٹو راجا پرویز اشرف

اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے استعفے منظورکرنے کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد کردی ہے۔ راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ایک ایک کرکے پیش ہوں، تصدیق کریں استعفے منظورہوجائیں گے۔

اسپیکرراجا پرویز اشرف اور پی ٹی آئی وفد کے درمیان جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس دوران اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق پرآئین، قواعدوضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا اور استعفوں کیلئے تمام ممبران کو انفرادی طورپر بلایا جائے گا، پہلے بھی استعفوں کی تصدیق سے متعلق مدعوکیا گیا تھا۔

اسپیکرراجا پرویز اشرف اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کے صدارتی چیمبرمیں ہوئی، جہاں راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں اسد قیصر، قاسم سوری، امجد نیازی، فہیم خان، عطااللہ اور ملک عامرڈوگر بھی شامل تھے۔

اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے انکار کے بعد ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔

install suchtv android app on google app store