عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، دانیہ کی درخواست ضمانت مسترد

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، دانیہ کہ درخواست ضمانت مسترد فائل فوٹو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، دانیہ کہ درخواست ضمانت مسترد

عدالت نے ٹی وی اینکر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کہ درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کی بیٹی کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں کراچی لایا گیا۔

ملزمہ پر عامر لیاقت کی برہنہ ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس کی انہوں نے تردید کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store