پرویز الہٰی آئینی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں رہے: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ فائل فوٹو رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، اب وہ آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ گورنر کو آئینی اختیار ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرے، توقع ہے کہ پرویزالہیٰ کو آج ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شام 4 بجےاجلاس نہ بلانے کے بعد پرویزالہیٰ وزیراعلیٰ نہیں رہے، اب نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونا ہے، اُس کے شیڈول کا بھی اعلان ہو جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی سیاسی بحران نہیں ہے، گورنر کو آئینی اختیار ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرے، آئینی تقاضے پورے نہ ہونے پر گورنر وفاق کو خط لکھ سکتے ہیں، گورنر کے خلاف بے تکی اور آوارہ باتیں کی جارہی ہیں، گورنر پنجاب کو ہٹانا بہت دور کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کیلئے نام کا اعلان پارٹی مشاورت سے ہوگا، گورنرکی طرف سے نوٹیفکیشن صرف ایک رسمی کارروائی ہے، جیسے ہی وہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا اس پر عملدرآمد ہو جائے گا، اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویزالہیٰ اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے، توقع ہے کہ پرویزالہیٰ کو آج ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی انا اور ضد پر اسمبلیاں توڑنا چاہتا ہے، ہم کوئی الیکشن سے فرار نہیں ہورہے، ہم نےالیکشن کی تیاری کررکھی ہے، اور نوازشریف کےاستقبال کی بھی تیاریاں جاری ہیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی آڈیو لیکس اصلی ہیں، پی ٹی آئی چاہے تو فرانزک کرا دیں گے، آئینی پوزیشن پر تمام جماعتوں کا اتفاق ہے، عمران خان کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store