عمران خان کا استعفوں کی تصدیق کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے استعفوں کی تصدیق اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان کردیا۔

نوجوانوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم لاہور کے لبرٹی چوک پر 17 دسمبر کو ایک بڑا پروگرام کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسے میں بطور پارٹی سربراہ میں اسلمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس کے بعد ہمارے قومی اسمبلی کے 125 اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے پاس جائیں گے اور اپنے استعفے قبول کروائیں گے۔ عمران خانچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ملک کے تمام معاملات اور خاص طور پر معاشی صورت حال بہت خراب ہوگئی ہے، تمام مسائل سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں جس کے لیے تمام اداروں کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے اور وہ مجھے الیکشن کمشنز کے ساتھ مل کر انتخابی میدان سے باہر کرنا چاہتی ہے مگر میں جب تک زندہ ہوں اپنے ملک اور قوم کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

install suchtv android app on google app store