چیئرمین سینیٹ کا عمران خان کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کہتے ہیں وہ کسٹوڈین ہیں، چاہتے ہیں لوگ پارلیمان میں ہوں، ملکی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے، اس میں جو کردار ہوگا ادا کریں گے، اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں؟ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سب کو ساتھ بٹھانے میں ہمارا جو کردار ہوگا ہم ادا کریں گے۔ اداروں کا ساتھ دینا چاہیے، نئے آرمی چیف کی تقرری خوش آئند ہے۔

install suchtv android app on google app store