او آئی سی کے سیکرٹری جنرل 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے فائل فوٹو او آئی سی کے سیکرٹری جنرل 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ پانچ رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج (ہفتہ) اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور ڈائریکٹر جنرل او آئی سی استقبال کیا۔

اپنے دورے میں سیکرٹری جنرل او آئی سی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کریں گے اور آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store