دو خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں قرض 4 گنا کردیا: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دو خاندانوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں قرض 4 گنا کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے  کہ این آر او 2 شرمناک ہے جس میں 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی دی جارہی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ قوم نے این آر او 1 کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ان دو مجرم خاندانوں اور ان کے حواریوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں ہمارا قرض 4 گنا بڑھا دیا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ این آر او 2 پہلے سے بڑھ کر شرمناک ہے۔ این آر او 2 کے تحت 11 سو ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی اور استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ڈاکہ ہے۔

install suchtv android app on google app store