عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا: اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ فائل فوٹو اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا،عمران خان اسمبلی نہیں توڑیں گے،عمران خان کچھ نہیں کرنے جا رہے،جس صوبے کی اسمبلی توڑے گئے وہاں الیکشن کروا دینگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سیاست نام ہی رواداری کا ہے، عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان پونے 4 سال تک وزیراعظم رہے، کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔

وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ عمران خان نے بطور وزیراعظم آئینی تقرری پر مشاورت نہیں کی، اب عمران خان نے مذاکرات کی بات کی جو ایک سیاسی بات ہے،ان کاکہناتھا کہ تمام اتحادیوں سے مشاورت کرکے آگے بڑھیں گے۔

install suchtv android app on google app store