پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے: شیری رحمان

شیری رحمان فائل فوٹو شیری رحمان

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ‏پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے، عمران خان اور ان کی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے، ان کی نظر میں وہی نظام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے، پھر چاہے وہ صدارتی نظام کیوں نا ہو۔

سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں، ‏پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کر عمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے، وہ شخص جو کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہوا ہے وہ اب قوم کو بلند اخلاقیات کا درس دے رہا ہے، اگر یہ خود اخلاقی اصولوں پر چلتے ہیں تو نااہلی کے بعد سیاست کیوں نہی چھوڑ رہے؟۔

شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ ‏اس ملک میں آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی بحالی میں سیاسی جماعتوں اور قوم نے قربانیاں دی ہیں، عمران خان کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہوگی، اس جمہوری نظام کی بحالی کیلئے ہمارے قائدین اور کارکنان نے زندگیوں کی قربانی دی ہے۔

install suchtv android app on google app store