عمران خان جہاں جلسہ کریں گے وہیں سے سیاست شروع ہوگی; فیصل واوڈا

 تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا فائل فوٹو تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا

 تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے باہر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئیں گے، جلسہ کریں گے اور وہاں سے سیاست شروع ہوگی۔ عمران خان کے بارے میں نہ پہلے بات کی، نہ اب تسلیم کروں گا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر فیصل واوڈا عدالت عظمیٰ پہنچے، جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو 2 آپشنز دیے ہیں، کیا آپ اپنی غلطی تسلیم کریں گے؟۔

فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم کرے گی، میں وہی کروں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی پاکستان تحریک انصاف میں ہیں؟ جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ نہیں، میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store