آرمی چیف کی تعیناتی پر رانا ثناء اللہ کا بیان خطرے کی گھنٹی ہے: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیرداخلہ رانا ثناء کے بیان کو خطرے کی گھنٹی قراردے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ، ”راناثناء کابیان بغیرسمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کردیں خطرےکی گھنٹی ہے“۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کامسئلہ حل نہیں ہوتا، سیاست میں ٹھہراؤنہیں آئےگا۔

انہوں نے لکھا کہ  ”وزیر داخلہ کےبیان سےواضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیچ پرنہیں ہیں، خودہی اثاثوں کے ریکارڈ کولیک کرواتےہیں خود ہی تحقیقات کاحکم دیتے ہیں“۔

ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک د یوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیااوریہاں نفسانفسی کا عالم ہے۔

آئندہ 5 دنوں کو انتہائی اہم قراردینے والے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ،“ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔ 26 نومبرکو دوپہر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کےلانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا، آرہوگا یا پارہوگا“۔

 

install suchtv android app on google app store