عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں: سعید غنی

سعید غنی فائل فوٹو سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں، یہ ملک کے مفادات کا سودا کررہا ہے، اس نے دوست ملکوں سے ملنے والے تحائف فروخت کردیے۔

صوبائی وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یوم تاسیس 30 نومبر کو نشتر پارک میں منعقد کررہی ہے، پورے ملک میں اس روز مختلف شہروں میں جلسے ہوں گے، آج سے کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے منعقد ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ادارے کے سربراہ کو متنازعہ بنادیا ہے، اس سے کسی طرح ملک کی خدمت نہیں ہورہی، عمران خان کا آزادی مارچ راولپنڈی پہنچتا نظر نہیں آرہا ہے، وہ سب ادارروں کو کنٹرول میں لانا چاہتے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک ہفتے جیل میں ڈالا جائے ٹھیک ہوجائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین ہے کہ مدد کے بغیر اقتدار میں آہی نہیں سکتا، اسٹیبلشمنٹ نے طے کرلیا کہ غیرآئینی کام نہیں کرنا، اس سے عمران خان کی نیندیں حرام ہوگئیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان کروڑوں اور اربوں روپے کے تحائف بیچ کر امیر ہوئے، اس آدمی نے کسی ادارے کو نہیں چھوڑا، اس نالائق آدمی کو میڈیا نے سیاسی لیڈر بنا دیا۔ 

install suchtv android app on google app store