سی پیک سے پاکستان سمیت خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: وزیر اعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان سمیت خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

چینی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جو چین کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ان کی پالیسیاں غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان باہمی مشاورت کے عمل کو تیز کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے دنیا میں کبھی توسیع پسندانہ رویہ اختیار نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چینی صدر اور وزیر اعظم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان سمیت خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

install suchtv android app on google app store