اشتعال انگیز تقریر کیس، فاروق ستار سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنما بری

اشتعال انگیز تقریر کیس، فاروق ستار سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنما بری فائل فوٹو اشتعال انگیز تقریر کیس، فاروق ستار سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنما بری

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کو بری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

اس کے عدالت نے سلمان مجاہد بلوچ کو دو، رؤف صدیقی اور قمر منصور کو ایک ایک مقدمے میں بری کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانے میں 2016 میں مقدمات درج کیے گئے، ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

 

install suchtv android app on google app store