نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

  • اپ ڈیٹ:
نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن فائل فوٹو نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

 

نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن حبکو جامشورو ٹرانسمیشن لائن کی ٹرپنگ کی وجہ سے ہوا، جس کے باعث کے الیکٹرک کے تمام بجلی گھر بند ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واپڈا سے کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث پورے شہر کو بجلی کی سپلائی بندہوگئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی عدم فراہمی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کے ساتھ ٹیمز بحالی کے لئے متحرک ہیں جبکہ صارفین مزید رہنمائی کے لئے کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کراچی کے جو علاقے بجلی سے محروم ہیں ان میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، بہادرآباد، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، محمود آباد، اعظم بستی، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد، نشتر روڈ اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب بہاولنگر میں بھی بریک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے جہاں تقریباً 28 اضلاع بجلی سے محروم ہیں۔

کیسکو حکام کے مطابق بریک ڈاؤن سے بلوچستان کو 220 کے وی کےتین ذرائع سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

install suchtv android app on google app store