اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

منیر اکرم فائل فوٹو منیر اکرم

پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں فعال کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ تاہم جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے جموں و کشمیر کے تنازعے کا حل ناگزیر ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ بھارت کا جموں و کشمیر پر ستر سال سے قبضہ جدید دور کی نوآبادیت کی بدترین مثال ہے۔ بھارت دھوکے اور طاقت کے ذریعے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے راہ فرار اختیار کر رہاہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ 1989ء سے ظالمانہ مہم کے دوران ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store