خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

  • اپ ڈیٹ:
عمران خان فائل فوٹو عمران خان

عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان درخواست ضمانت منظور کرلی۔

سیشن جج کامران بشارت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 13 اکتوبر تک منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا

سابق وزیراعظم عمران خان  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد کچہری پہنچے جہاں ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدالت پیش نہ ہونے پرعمران خان کےجوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 7 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

install suchtv android app on google app store