سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہوسکتے ہیں: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہوسکتے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے حالیہ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کررہا ہے اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

شیخ رشید نے واضح کیا کہ عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں، اکتوبر اہم ہے، 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store