ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا، سائفر کے معاملے پر عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک

عمران خان اور اعظم خان کی امریکی سائفر پر مبینہ آڈیو سامنے آگئی فائل فوٹو عمران خان اور اعظم خان کی امریکی سائفر پر مبینہ آڈیو سامنے آگئی

عمران خان اور اعظم خان کی امریکی سائفر پر مبینہ آڈیو سامنے آگئی، مبینہ آڈیو میں عمران خان سائفرکے معاملے پر اعظم خان کوحکمت عملی بتا رہے ہیں۔

آڈیو میں اعظم خان نے معاملے کو اٹھانے اور نیا رنگ دینے کیلئے میٹنگ بلانے پر زور دیا ہے،اعظم خان میٹنگ کے منٹس اورانہیں اپنےطریقےسےڈاکیومنٹ کرنے کا پلان بتا رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے نام نہیں لینا ، جس پر اعظم خان کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے یہ جو سائفر ہے اس پر میٹنگ کرلیتے ہیں، ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اورفارن سیکریٹری کے ساتھ ، شاہ محمود قریشی وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں گے، جو پڑھ کر سنائیں گے اسے کاپی میں بدل دیں گے، پھر اینالائسزاپنی مرضی کے منٹس کردیں گے ، منٹس آفس ریکارڈ میں ہوں اینا لائسز یہ ہوگا یہ تھریٹ ہے، اینا لائسز ہوگا کہ سفارتی زبان میں اسے دھمکی کہتے ہیں۔

اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا ں وہ اپنی مرضی سے ڈرافٹ کرلینگے، جس پر عمران خان کہتے ہیں کہ تو پھر کس کس کو بلائیں؟ شاہ محمود قریشی ، آپ ، میں اور سہیل ، ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں، تاکہ یہ چیزیں ریکارڈ پر آجائیں۔

جس کے بعد اعظم خان نے کہا کہ آپ فارن سیکریٹری کو بلائیں، عمران خان نے اس پر کہا کہ نہیں تو وہ اس نے ہی لکھا ہے ایمبسڈرنے، اعظم خان جواب دیتے ہیں کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے ناں، یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟

عمران خان نے اس پر کہا کہ یہ یہاں سے اٹھی ہے ، اس نے اٹھائی ہے ، اینی ہاوہے تو ،فارن سازش بنا دیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store