وزیراعظم کا بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پراظہار افسوس

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

بلوچستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا میجر خرم، میجر منیب افضل،صوبیدار عبدالواحد، شہید سپاہی عمران، نائیک جلیل اور سپاہی شعیب کےاہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل شدید دکھی اور رنجیدہ ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان نے بےمثال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store