امریکی سینیٹر کا پاکستان میں سیلاب سے 3000 اموات ہونےکے خدشے کا اظہار

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین باب میننڈیز فائل فوٹو امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین باب میننڈیز

سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب میننڈیز کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر اموات ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین باب میننڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین وقت سےگزر رہا ہے، سیلاب سے تقریباً 3000 اموات ہونےکا خدشہ ہے جبکہ 4کروڑپاکستانی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے مرکزی عناصر پر توجہ دی تو تعمیر نوکا عمل زیادہ بہتر طور پر ممکن ہو سکےگا۔

یاد رہے کہ باب میننڈیز اس سے قبل بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دی جانے والی امداد ایک قطرے سے زیادہ نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store